جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر اربن پلانٹیشن مہم پر عملدرآمد تیزی سے جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل علی اکبر بھنڈر نے چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ اور متعلقہ افسران کے ہمراہ بھکر روڈ پر پودے لگا کر مہم کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں اربن پلانٹیشن مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
شہر کی مرکزی شاہراہوں، تعلیمی اداروں، پارکوں، سرکاری دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر بڑے پیمانے پر شجرکاری جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کے لیے شہری شجرکاری ناگزیر ہے-
جس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ نے کہا کہ اربن پلانٹیشن مہم ضلع جھنگ کے لیے نہایت اہم ہے۔
ہم اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ جہاں بھی ممکن ہو زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو بہتر اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔ محکمہ ضلع کونسل کے تمام شعبے اس مہم کی کامیابی کے لیے سرگرم عمل ہیں، جبکہ عوام کی شمولیت اس مہم کو مزید مؤثر بنا رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پودوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو باقاعدگی سے مانیٹرنگ کرتی رہیں گی تاکہ لگائے گئے پودے تناور درخت بن سکیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +