جھنگ۔بیورورپورٹ۔ چوکی بنگلہ مرادوالا میں شوق سے تعیناتی کا مقصد قانون کی دھجیاں اڑاناہے نشاندھی کےباوجود ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی کی طرف سے کاروائی نہ ہونا بات سمجھ سے بالاتر گزشتہ رات گئے ایس ایچ او تھانہ موچیوالا انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ نے چوکی بنگلہ مرادوالا میں سرپرائز وزٹ کیا-
جس پر قانون شکن کرپٹ ترین محرر ظفر اقبال سیال کےکمرہ سے میں پڑی سیف الماری میں دوفائلیں قبضہ میں لیں جس پر محرر ظفر اقبال عوام سےپیسےلیکر درخواستیں لکھتاتھا-
جبکہ دوسرے روز مک مکاؤ کرکےراضی نامہ کروالیتاجوکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی نے ہر تھانہ میں وی آر اوز تعینات کر رکھے ہیں درخواست پر ٹائگ لگاکر وی آر او کودی جاتی ہے جو وی آر اوز سنتے ہیں محرر نےوزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد ذیشان اصغر خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی کےاحکامات ہوا میں اڑا دیئے اور تو اور محرر خود ریڈ بھی کرتارہاہے-
ہم عوام ایس ایچ او تھانہ موچیوالا انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کے بےحد مشکور ہیں جنھوں نے وزٹ کرکے درخواستیں توپکڑی ہیں جویہ محرر وی آر او بنابیٹھاتھاکورنگے ہاتھوں پکڑا ہے اسی طرح اگر اعلیٰ آفیسران بھی عوامی شکایات پر وزٹ کرتے بجائے دفتری انکوائری کے رنگےہاتھوں پکڑ سکتے تھے –
مزید عوام کاکہناتھاکہ آفیسران کی نظروں سے اوجھل چوکی پر نظر ثانی فرماتے ہوئے کرپٹ ترین محرر کونکیل ڈالنےکےساتھ کچھ غربآکےآنسوبھی صاف کرنےکےساتھ قانون کے مطابق لوگوں کونہ صرف سستا انصاف فراہم کیاجائے-
بلکہ باوردی ڈاکوؤں سے بھی بچایا جائے جو محکمہ پولیس میں بدنامی کا باعث بنےہوئےہیں ان کوصرف تبدیل ہی نہیں ان کے خلاف محکمانہ سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائےتاکہ کوئی بھی ملازم محرر بنگلہ مرادوالا کی طرح اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کرے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +