وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) قومی رضا کار ضلع جھنگ کے سرکل انچارج مہر محمد اکرم کی تھانہ وریام والا کے علاقہ میں صوبائی محتسب اعلی کی کھلی کچہری میں پولیس رضا کاروں کے حقوق کی آواز بلند کرنے پہنچ گئے، صوبائی محتسب اعلی کاپولیس رضا کاروں کے مطالبے پر غوروخوض کرنے کا اعادہ، رپورٹ پیر سید طارق شاہ بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ(پیر سید محمد طارق شاہ ڈپٹی بیوروچیف جھنگ 108731)

شورکوٹ۔تھانہ وریام والا کی حدود چکنمبر 485 ہندلانہ والی یونین کونسل میں محتسب اعلیٰ پنجاب کی کھلی کچہری لگی جس میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کی شکایات درج ہوئیں-

اس میں مہر محمد اکرم سرکل انچارج ڈسٹرکٹ جھنگ نے بھی کھلی کچہری میں محتسب اعلیٰ پنجاب سے مخاطب ہوتے ہوۓ کہا کہ ہم نے قومی رضا کار کیلیۓ آواز کھڑی کی ہوئی تھی کہ قومی رضا کار پولیس کے ساتھ کافی سارا ورک کرواتے تھے۔

یہ کسی بنا پر بند ہوگیا تھا۔ اور ہم نے CM محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے پرزور اپیل بھی کی تھی کہ قومی رضا کاروں کو دوبارہ بحال کر کے شکریہ کا موقع دیا جاۓ۔

لہٰذا محتسب اعلی پنجاب نے فلفور اس کا نوٹس لیتے ہوۓ اپنے سیکرٹری کو بیان حلفی پر سائن کروانے کو کہا اور غوروفکر کرنے کا کہا۔

اور جلد از جلد اس کا آرڈر کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ اس پر مہر اکرم اور ان کی پوری ٹیم نے سر کا شکریہ ادا کیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +