ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی مہر واصف علی خان نول کی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری مختلف کاروائیوں میں تین منشیات فروشوں سے اڑھائی کلو سے زائد چرس برآمد ملزمان گرفتار مقدمات درج
شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی مہر واصف علی خان نول کی اپنی ٹیم انچارج چوکی شورکوٹ سٹی ثناء اللہ ، اے ایس آئی محمد رمضان ،اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ہارون ہاشم خان پولیس ملازمان محمد کاشف ،شاہد عباس ، محمد عامر ،محمد آصف ،عنصر اقبال سیکیورٹی کانسٹیبل عمر حیات کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروشوں نوید عباس ولد خادم حسین سے 1620 گرام چرس امام بخش ولد نزر قوم مسلم شیخ سکنہ محلہ قریشیانوالا شورکوٹ سٹی سے 600 گرام چرس تنویر عباس ولد محمد نواز قوم ہرگن محلہ عباس پورہ نواں شہر شورکوٹ سٹی سے 520 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مقدمات درج کر لیے –
اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی مہر واصف علی خان نول نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے اپنے کپتان ڈی پی او جھنگ کیپٹن ر بلال افتخار کیانی کی ہدایات پر پہلے بھی منشیات فروشوں کے ساتھ کاروائیاں کرتے رہے ہیں اور اب منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ شورکوٹ سٹی کی حدود میں منشیات پینے والے تو موجود ہیں مگر ان کو منشیات فروخت کرنے والا نہیں ملے گا اس وقت تک سخت سے سخت کارروائیاں جاری رہیں گی-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +