جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) آل پاکستان پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ عظیم قومی نمائش میں قاری طاہر محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔آل پاکستان پینٹرز اینڈ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ہلاک اور پنجاب آرٹ کونسل کے اشتراک سے منعقدہ پنجابی کمپلیکس قذافی اسٹڈیم لاہور میں عظیم قومی نمائش منعقد ہوئی۔
جھنگ ریجن سے تعلق رکھنے والے استاد محمود گروپ سے اختر انجم مغل، عبدالسبحان،جاوید زخمی، قاری طاہر محمود خطاط کے علاوہ کثیر تعداد میں آرٹسٹ حضرات نےقومی نمائش میں اپنے فن پارےآویزاں کئےاور خطاطی سے خوب داد وصول کی-
اس موقع پر مہمانان گرامی نے اپنے دست مبارک سے آرٹسٹوں میں میڈلز ۔سرٹیفکیٹ۔اور بروشر تقسیم کئے ۔روائتی خطاطی میں قاری طاہر محمود نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔جو جھنگ کیلئےقابل فخر ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +