دیرینہ دشمنی پر ضلع جھنگ میں دو افراد کو قتل کر دیا گیا، ورثاء کا شدید احتجاج، پولیس موقع پر موجود

🚨 بریکنگ نیوز 🚨

*ضلع جھنگ: فیصل آباد روڈ پر دو افراد کے بہیمانہ قتل کا افسوسناک واقعہ، علاقے میں شدید کشیدگی*

*ضلع جھنگ کے علاقہ فیصل آباد روڈ، اڈا گھنواں کے قریب نول قوم سے تعلق رکھنے والے دو شہریوں کو مبینہ طور پر سابقہ دشمنی کی بنا پر قتل کر دیا گیا۔*

ذرائع کے مطابق یہ اندوہناک واقعہ مبینہ طور پر مقامی بلوچ برادری کے افراد کی جانب سے پیش آیا، جس کے نتیجے میں امان اللہ نول سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعہ کے بعد مقتولین کی لاشیں سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے، جبکہ علاقہ میں خوف و ہراس اور شدید تناؤ کی کیفیت پائی جاتی ہے۔

شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے شفاف، غیرجانبدار اور مؤثر قانونی کارروائی عمل میں لائیں، اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دی جائے

واقعہ نے ایک بار پھر ضلع جھنگ میں امن و امان کی صورتحال اور برادری تنازعات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

جھنگ فیصل آباد روڈ اڈا گھنواں پہ مبینہ طور پہ بلوچ قوم کا نول برادری کے دو افراد کو قتل کر دیا گیا٫ذرائع
لاشیں روڈ پہ رکھ کر احتجاج کیا جارہا ہے

ممتاز نول امان اللہ نول نامی قتل

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +