رپورٹ (عرفان حیدر سیال / ڈویژنل بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک )نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈیویلپمنٹ جھنگ شکرگنج فاؤنڈیشن جھنگ لوکل کمیونیٹی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جنگ کے باہمی تعاون سے یونین کونسل اصحابہ میں دو تعلیمی بالغاں سینٹرز برائے خواتین کا افتتاح کیا گیا اس تقریب کے مہمانان خصوصی ملک احسان اللہ کمبو ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ اور شیخ مصطفی سلیم ڈائریکٹر شکرگنج ملز جھنگ, ڈاکٹر شاہد حسین تھ-
ے اس تقریب میں این سی ایچ ڈی کی طرف سے مسرور عطا اسسٹنٹ ڈائریکٹر لٹریسی نجف خان فیلڈ افیسر لٹریسی اور غلام فاروق بھٹا لیڈ ماسٹر ٹرینر لٹریسی نے شرکت کی اور شکرگنج فاؤنڈیشن کی طرف سے ڈاکٹر رانا شاہد وائس چیئرمین اینڈ جی ایم پروڈکشن شکرگنج فاؤنڈیشن ،میڈم سمرا اشرف منیجر شکرگنج فاؤنڈیشن ڈاکٹر عامر قیوم ہیلتھ انچارج شکرگنج فاؤنڈیشن نے شرکت کی-
مہمانان خصوصی نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ حکومت پاکستان منسٹری اف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے تحت وزیراعظم پاکستان کے پراجیکٹ روشن پاکستان کے تحت ایچ ون ٹیچ ون پر عمل کرتے ہوئے این سی ایچ ڈی اور شکرگنج فاؤنڈیشن جھنگ نے یہ جانیٹ ونچرکیا ہے جس کا مقصد جہالت کا خاتمہ خواتین کو پڑھا لکھا بنا کر ان کو با اختیار بنانا ہے-
انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ضلع جھنگ میں جہالت کے خاتمہ میں نہ صرف اہم کردار ادا کرے گا بلکہ ملینیم ڈیویلپمنٹ گولز کے حصول کے لیے ہیومن ڈیویلپمنٹ انڈیکیٹرز کو وطن عزیز میں بہتر کرنے میں معاون ثابت ہوگا اخر پر خواتین لرنرز میں این سی ائی ڈی کی طرف سے فری بکس اور شکرگنج فاؤنڈیشن کی طرف سے فری سٹیشنری تقسیم کی گئی اہل علاقہ نے این سی ایچ ڈی اور شکرگنج فاؤنڈیشن کے اس اقدام کو سراہا اوران دونوں اداروں کا شکریہ ادا کیا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +