جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) قائد اعظم محمد علی جناحؒ برصغیر کے عظیم رہنما، جن کی بے مثال جدوجہد، اصول پسندی اور ولولہ انگیز قیادت کے باعث مسلمانوں کو ایک آزاد مملکت نصیب ہوئی، چیف آفیسر ضلع کونسل مہر محمد اکرم بھروانہ کا تقریب سے خطاب ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) ضلع کونسل جھنگ میں بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ پیدائش قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایک سادہ مگر پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں کیک کاٹا گیا اور قائد اعظمؒ کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔

تقریب میں فنانس آفیسر ضلع کونسل حافظ مسعود جیلانی، انکروچمنٹ آفیسر سید افتخار حسین شاہ، مہر محمد خان مگھیانہ، محمد سبحان سمیت ضلع کونسل کے دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ برصغیر کے عظیم رہنما اور بانیٔ پاکستان تھے جن کی بے مثال جدوجہد، اصول پسندی اور ولولہ انگیز قیادت کے باعث مسلمانوں کو ایک آزاد مملکت نصیب ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قائد اعظمؒ کے سنہری اصول اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ تقریب کے اختتام پر قائد اعظمؒ کی روح کے ایصالِ ثواب، ملک کی سلامتی، ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +