محنت کی خوشبو اور کامیابی کی صدا ….تحریر :—-عبیدالرحمن رانا خانکے جوئیہ

محنت کی خوشبو اور کامیابی کی صدا

✍🏾ح۔عبیدالرحمن رانا خانکے جوئیہ

کامیابی جب شور نہیں مچاتی تو اس کی بازگشت دلوں میں دیر تک ٹھہرتی ہے مدارسِ دینیہ کی فضا میں ایسی ہی خاموش مگر بامعنی کامیابیاں جنم لیتی ہیں جہاں روشنی نمود سے نہیں ریاضت سے پھوٹتی ہے ممتاز صحافی حکیم طاہر محمود جنجوعہ کے نور نظر و لخت جگرکی یہ خبر محض ایک طالبِ علم کی پوزیشن کا بیان نہیں بلکہ اس نظامِ تعلیم کی سچائی ہے جو صبر ضبط اور مقصدیت پر قائم ہے-

حافظ عدنان نورطاہر جنجوعہ کا مدارس میں اول پوزیشن حاصل کرنا محض ایک عددی کامیابی نہیں یہ اس تسلسل کا نام ہے جو علم کے ساتھ ادب محنت کے ساتھ اخلاص اور قابلیت کے ساتھ تواضع کو جنم دیتا ہےایسے نتائج کسی ایک دن کی کاوش کا ثمر نہیں ہوتے بلکہ ان کے پیچھے وہ راتیں ہوتی ہیں جو چراغ کی لو میں جاگتی ہیں وہ دن ہوتے ہیں جو اساتذہ کی شفقت اور رہنمائی میں ڈھلتے ہیں اور وہ سجدے ہوتے ہیں –

جن میں دعائیں تقدیر کا رخ موڑ دیتی ہیں مدرسہ کا ماحول ہمیشہ سے ایسے ہی جواہر پیدا کرتا آیا ہے جن کی چمک وقتی نہیں ہوتی یہاں مقابلہ حسد نہیں سکھاتا بلکہ خود سے بہتر ہونے کا سبق دیتا ہے یہی وجہ ہے کہ کامیابی کے ساتھ شکر کا قرینہ اور امتیاز کے ساتھ انکسار کا رنگ نمایاں دکھائی دیتا ہے –

اساتذۂ کرام کا وہ جملہ کہ یہ کامیابی طلبہ کی محنت اساتذہ کی قابلیت اور محبت کا ثبوت ہے دراصل پورے دینی تعلیمی نظام کی ترجمانی کرتا ہے مدرسہ ایک فرد نہیں بناتا ایک کردار تراشتا ہےجو علم کو زیور نہیں ذمہ داری سمجھتا ہے حافظ عدنان نورطاہر جیسے طلبہ اس حقیقت کا عملی نمونہ ہیں کہ اگر نیت صاف ہو سمت درست ہو اور رہنمائی مخلص ہو تو وسائل کی کمی بھی راستہ نہیں روکتی-

یہی وہ چراغ ہیں جو آنے والی نسلوں کو حوصلہ دیتے ہیں کہ کامیابی کا راستہ آج بھی محنت نظم اور دعا سے ہو کر گزرتا ہے۔یہ خبر دراصل ایک اعلان ہے کہ مدارس زندہ ہیں کہ علم باوقار ہےاور کہ محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔للہ تعالیٰ اس کامیابی کو قبول فرمائے مزید بلندیوں کا ذریعہ بنائے اور اس چراغ سے علم و عمل کی روشنی عام فرمائے آمین-

یقینا یہ بات قابل فخر ہے کہ حافظ عدنان نور طاہر جنجوعہ کے دادا جی حضرت مولانا حاجی حکیم عبد النور عتیق رح ایک بلند پایہ خطیب وعالم تھے وہیں وہ مایہ ناز طبیب اور نباض تھے یہ ںات درست ہے کہ جنجوعہ خاندان فن طب اور دینی میدان میں اپنی مثال آپ ہے دعا ہے کہ اللہ رب العزت اسے دادا جی مرحوم کی مسند کا صحیح معنوں میں وارث بنائے اور اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +