جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ): فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نامور ماہر امراض قلب و سینئر کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اطہر رئوف رانا کو ان کی شاندار پیشہ وارانہ خدمات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ جدید کیتھ لیب کا پہلا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا، سپوت جھنگ کی تعیناتی کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،غلام اللہ فاروقی

اہم خبر
نامور ماہر امراض قلب ڈاکٹر اطہر رئوف رانا کو کیتھ لیب ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا….!!!!
جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ): فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نامور ماہر امراض قلب و سینئر کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اطہر رئوف رانا کو ان کی شاندار پیشہ وارانہ خدمات کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے آراستہ جدید کیتھ لیب کا پہلا ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے جوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کے شعبۂ امراضِ قلب کے لیے ایک تاریخی اور انقلابی پیش رفت ہے جہاں حکومتِ پنجاب نے اپنی بہترین پالیسیوں کے تحت معروف، تجربہ کار اور مریض دوست ماہرِ امراضِ قلب کو ڈائریکٹر کیتھ لیب اور ہیڈ آف انجیوگرافی ڈیپارٹمنٹ مقرر کرکے احسن اقدام کو یقینی بنایا ہے….!!!!
ڈاکٹر اطہر رؤف رانا کا شمار اُن ماہرینِ امراض قلب میں ہوتا ہے جنہوں نے فیصل آباد سمیت دیگربڑے شہروں کے جدید طبی اداروں میں خدمات انجام دیتے ہوئے دل کے ہزاروں مریضوں کو نئی زندگی دی۔ ان کی پیشہ وارانہ مہارت، بروقت فیصلے اور جدید طریقۂ علاج سے واقفیت اب ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ثابت ہو گی….!!!!
ان کی تقرری کے بعد ہسپتال میں انجیوگرافی اور اسٹنٹ ڈالنے جیسی جدید سہولیات باقاعدہ طور پر فراہم کی جا سکیں گی جس سے جھنگ اور مضافاتی علاقوں کے ہزاروں مریضوں کو مہنگے علاج اور طویل سفر سے نجات ملے گی۔ ماہرین کے مطابق بروقت انجیوگرافی کی دستیابی سے دل کے اچانک دورے کے کیسز میں اموات کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی….!!!!
طبی، سماجی اور شہری حلقوں نے ڈاکٹر اطہر رؤف رانا کی تعیناتی کو ضلع جھنگ کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان جیسے قابل، دیانت دار اور فیلڈ میں آزمودہ ماہر امراض قلب کی قیادت میں کیتھ لیب کا فعال ہونا عوام کے لیے بڑی نعمت ثابت ہوگا….!!!!
شہریوں نے حکومتِ پنجاب اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے اس فیصلے کو صحت کے شعبے میں عملی اصلاحات کی علامت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف قیمتی جانیں بچائی جا سکیں گی بلکہ دل، بلڈ پریشر اور شوگر کے مریضوں کو جدید اور معیاری علاج پہلی بار اپنے ضلع میں میسر آئے گا….!!!!