جھنگ ،
تھانہ کوتوالی جھنگ کے ایس ایچ او مہر عنصر عباس سپرا نے منشیات فروشوں کے خلاف ایک اور بڑی اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بدنامِ زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی بروقت اور کامیاب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1240 گرام چرس برآمد کی گئی۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم طویل عرصے سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا اور اس کے خلاف عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ ایس ایچ او مہر عنصر عباس سپرا کی قیادت میں پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں دھر لیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ کوتوالی میں FIR نمبر درج کر کے دفعہ 9(1)3-C CNSA کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ اس کے نیٹ ورک اور دیگر سہولت کاروں کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔
شہری حلقوں نے ایس ایچ او کوتوالی اور جھنگ پولیس کی اس کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات جیسے ناسور کے خلاف ایسی سخت اور بلا امتیاز کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔
ڈی پی او جھنگ کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اور پولیس کا عزم ہے کہ نوجوان نسل کے مستقبل کو تباہ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔رپورٹ غلام اللہ فاروقی
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +