جھنگ (محمد رمضان سیال )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے انقلابی اقدام کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید کیتھ لیب کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔یہ کیتھ لیب امراض قلب کے مریضوں کے لئے ایک بڑی اور جدید سہولت ہے،جس کا مقصد امراض قلب کے مریضوں کو بہتر علاج فراہم کرنا ہے۔
اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال و کاڈر یک اینڈ ایمر جنسی بلاک کا دورہ کیا ،مریضوں اور ڈاکٹرز سے طبی سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کا جائزہ لیا ۔انہوںنے ہسپتال میں عملہ کی حاضری ، ادویات کا سٹاک اورصفائی ستھرائی کی صورتحال کامعائنہ کیااورڈاکٹرزو پیرا میڈیکل سٹاف کو ہسپتال میں اعلیٰ نظم و نسق برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرصحت کی سہولیات کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔ صحت کے شعبے میں سروسز کے معیارکومزید بہتر بنانے کےلئے ٹھوس اور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جدید کیتھ لیب کا قیام بھی اسی سلسلہ کی اہم کڑی ہے،کیتھ لیب میں دل کے امراض جیسی انتہائی اہم طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ