جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) انچارج نمائندگان پنجاب روزنامہ اوصاف چوہدری محمد آصف اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈسٹری بیوشن اینڈ او ایس آر اے بی این نیوز ا مجد علی نے پریس کلب جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحافت کے فروغ، ذمہ دار رپورٹنگ اور مقامی سطح پر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی، اس موقع پر ضلع جھنگ کے نمائندگان کی معیاری صحافتی خدمات کو سراہا گیا، رپورٹ تحسین حیات اعوان

18 ہزاری (تحصیل رپورٹر)
انچارج نمائندگان پنجاب روزنامہ اوصاف چوہدری محمد آصف اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈسٹری بیوشن اینڈ او ایس آر اے بی این نیوز ا مجد علی نے پریس کلب جھنگ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صحافت کے فروغ، ذمہ دار رپورٹنگ اور مقامی سطح پر عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔اس موقع پر امجد علی نے جھنگ میں بیورو چیف ایس کے ندیم چوہدری، ڈسٹرکٹ رپورٹر اے بی این نیوز و نمائندہ روزنامہ اوصاف رفیق اللہ خان، مھر محمد فاضل کانواں نمائندہ خصوصی روز نامہ اوصاف جھنگ اور تحسین حیات اعوان نمائندہ اے بی این نیوز و روزنامہ اوصاف کی بہترین اور معیاری صحافتی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ جھنگ کے صحافی نہایت ذمہ داری، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ حقائق پر مبنی صحافت کر رہے ہیں جو قابلِ تقلید ہے۔انچارج روزنامہ اوصاف نے پریس کلب جھنگ کی عمارت، جدید ڈیجیٹل اسٹوڈیو اور صحافیوں کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ پریس کلب جھنگ کی قیادت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ سہولیات کی فراہمی میں مثالی کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ روزنامہ اوصاف ہمیشہ صحافی برادری کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی صحافت کے معیار کو بلند کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا، معروف صحافی ،رائے تجمل بھٹی ،قیصر بھبڑانہ بھی موجود تھے – –

اس موقع پر مقامی صحافیوں نے امجد علی اور چوہدری آصف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس دورے کو صحافتی حلقوں کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +