جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جھنگ نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ ( یکم جولائی تا31 دسمبر) کے دوران پراپرٹی ٹیکس، موٹر ٹیکس ودیگر کی مد میں چھبیس(26) کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس وصولیاں کرکے خزانہ سرکار میں جمع کروائی ہیں جو کہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ھونے والی وصولیوں سے گیارہ کروڑ روپے سے زائد رقم ھے –
موجودہ ریکوری ان کے سالانہ ٹارگٹ کا59 فیصد ھے، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر ( پراپرٹی ٹیکس) شفقت حسین قریشی اور ڈسٹرکٹ آفیسر ( موٹر رجسٹریشن اتھارٹی) سید حسن موسیٰ نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر انسپکٹر شیخ عبدالحئی، انسپکٹر اکبر علی میو، انسپکٹر شاھد محمود، انسپکٹر مہر عون رضا اور یعقوب خان لشاری سمیت دیگر افسران محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن بھی موجود تھے،
انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں محکمہ افسران و فیلڈ اہلکاران نے دن رات محنت و لگن سے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں دس کروڑ پنتالیس لاکھ ( 104500000) روپے سے زائد کی ریکوری کرکے اپنے سالانہ ہدفِ کا 54 فیصد حاصل کر لیا ھے، جبکہ موٹر ٹیکس کی مد میں تیرہ کروڑ اٹھاون لاکھ (135800000)روپے سے زائد ریکوری کرکے اپنے ٹارگٹ کا 73 فیصد حاصل کر لیا ھے
، جو کہ سابقہ سال کے مقابلے میں 144 فیصد زائد ھے، انہوں نے کہا کہ اب تک شفاف پالیسی ، موثر حکمت عملی اور فیلڈ افسران کی محنت و لگن سے سالانہ ہدف کی مجموعی طور پر59 فیصد وصولیاں حاصل کی جا چکی ہیں، اور30 جون 2026 تک ٹیکس وصولی کے لیے مقررکردہ محکمانہ ٹارگٹ سے زائد رقم وصول کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی،
مزید براں گذشتہ مالی سال کے دوران محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جھنگ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں سالانہ ٹارگٹ کا ایک سو، دس (110) فیصد وصول کرکے ایک ریکارڈ قائم کیا تھا؛ جس پر سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے اعلیٰ محکمانہ کارکردگی پر ڈسٹرکٹ آفیسر (پراپرٹی ٹیکس) شفقت حسین قریشی کو اور انسپکٹر اکبر علی میو کو تعریفی سرٹیفکیٹ عطاء کیا تھا،
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ھے کہ رواں سال کے دوران آنے والے سیلاب کے باعث ھونے والی تباہ کاریوں سے متاثر ضلع میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جھنگ کے افسران اور فیلڈ سٹاف نے شدید مشکلات کا سامنا کرتے موثر حکمت عملی اور محنت ولگن سے کام لیتے ھوئے سرکاری ٹیکسز کی ریکوری کرکے اپنے سالانہ ٹارگٹ کا 59 فیصد حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا، جوکہ قابل تعریف وقابل تلقید اقدام ھے؛ #
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +