*اپڈیٹس*
*جھنگ کی ترقی اور ڈویژن کا اسٹیٹس ہمارا بنیادی حق ہے*
*عمیرالغزالی*
یوسف مارکی جھنگ میں *جھنگ ڈویژن بناو تحریک* کے زیر اہتمام تحصیل کے یونٹس کی تقریب نوٹیفکیشن کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں *حافظ محمد عمیر الغزالی ،ملک محمد عدیل جالندھری ،عمران شاہد، ،مولانا عرفان نجمی ،مولانا عبد الواحد صدیقی ،عبدالقیوم انصاری ،ڈاکٹر اکرم سیالوی،نزاکت خان ،سرفراز عمران انصاری، مہر ممتاز سندرانہ، مولانا نورالدین، ڈاکٹر ضیغم، چوہدری منظور، رانا افضال، جواد انصاری، ذوالقرنین سندارانہ* اور دیگر نے شرکت کی ۔
اس تقریب میں پندرہ یونٹس کے پچاس سے اوپر ذمہ داران کو نوٹیفکیشن دئیے گئے اور جھنگ کی ترقی ،فلاح اور خیر خواہی کے لئیے جدوجہد کرنے کا حلف لیا گیا اس تقریب سے *مولانا حافظ محمد عمیر الغزالی* نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ کے لئیے ہم ایک دہائی سے محنت کر رہے ہیں مگر جھنگ میں موجود اشرافیہ اور ان کی معاونت سے مسلط سیاستدانوں نے اج تک جھنگ کے لئیے تعاون تو درکنار کبھی جھوٹی تسلی دینے کی بھی زحمت کرنا گوارا نہیں کی ہے-
جھنگ کے سیاستدان اس تحریک کو اپنے لئیے شدید خطرہ محسوس کر رہے ہین اسکا سبب واضح ہے لوگوں کا جوق در جوق تحریک کے بیانیہ کو قبول کرنا اور شمولیت کرنا ہے جس سے انکو اپنا مستقبل خطرے مین نظر ا رہا ہے.
ہم ڈویژن کے اسٹیٹس کے لئیے، *میڈیکل کالج* ،تمام تحصیلوں کو ملوانے والے *روڈز کو ون وے* کرنے کے لئیے، *منڈی شاہ جیونہ تحصیل* کے جلد عملی قیام، *ریلوے کی بحالی*، *لاہور وویمن کیمپس کی بحالی* اور *سیوریج کے نظام* کی مستقل بحالی کے لئیےجدوجہد کرتے رہین گے ۔
ہمارے مطالبے یا تو پورے ہونے کے قریب ہیں یا پھر انکا آغاز ہوتا نظر آرہاہے اگر جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے یہ ابابیل اپنی جدوجہد اتفاق اور خلوص نیت کے ساتھ خیر خواہی کے جذبے سے جاری رکھین گے تو ہم انشاء اللہ اپنی منزل کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
*شعبہ نشریات*
*جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک*
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +