وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ وریام والا کے علاقہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ، معروف ٹک ٹاکر شہزاد بلوچ موقع پر جان بحق، ساتھی شدید زخمی ،نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا

وریام والا جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ )نواحی علاقہ بیلہ سربانہ میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق موضع بیلہ سربانہ میں نواب شہباز سربانہ کے فارم پر واقع کمرے میں تین نوجوان بیٹھے تھے کہ اچانک کمرے کی چھت گر گئی حادثے کے نتیجے میں حویلی بہادر شاہ کا رہائشی محمد شہزاد بلوچ موقع پر جاں بحق ہو گیا، جبکہ عطا لونہ شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔ کمرے میں موجود تیسرا نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

واقعے پر علاقے میں سوگ کی فضا قائم ہے۔اللہ تعالیٰ ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +