*جھنگ / پولیس مقابلہ*
*زیر حراست ملزم کو فرار کروانے کی کوشش ناکام*
جھنگ : تھانہ وریام کے علاقہ ” کچی پکی نہروں” کے قریب چار نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی زیر حراست ملزم کو چھڑوانے کیلئے پولیس پر فائرنگ
جھنگ : زیر حراست ملزم محمد موسیٰ کو رابری کے مقدمے میں برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا۔
جھنگ : ساتھی ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے زد میں ملزم موسی مضروب ہو گیا، جسے طبی امداد کیلئے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،
جھنگ : ملزم موسیٰ ڈکیتی، رابری، چوری اور اقدام قتل سمیت 30 سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ملزم ہے۔جسے فرار کروانے کی کوشش کی گئی۔
جھنگ : فائرنگ کرنے ملزمان کی گرفتاری کیلئے نواحی علاقوں میں ایلیٹ فورس سمیت پولیس کی بھاری نفری کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
جھنگ : ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی طرف سے پولیس افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت
شہریوں کے جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +