جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ)پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور پاکستان ہمیشہ سلامت رہے گا، صدر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن جھنگ، سینئر نائب صدر ضلعی انجمن تاجران جھنگ و ممبر ضلعی امن کمیٹی جھنگ ملک اظہر حسین نے بلوچستان میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت، رپورٹ ریاض شاہد خان

پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ ملک اظہر حسین
دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور پاکستان ہمیشہ سلامت رہے گا۔

جھنگ (ریاض شاہد خان ) صدر الیکٹرونکس ایسوسی ایشن جھنگ، سینئر نائب صدر ضلعی انجمن تاجران جھنگ و ممبر ضلعی امن کمیٹی جھنگ ملک اظہر حسین نے بلوچستان میں پیش آنے والے حالیہ دہشت گردانہ واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت اور پاکستان کے خلاف بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانا دشمن کی ناکامی اور کمزوری کا واضح ثبوت ہے ۔

ایسی مذموم کارروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں اور پوری پاکستانی قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ملک اظہر حسین نے کہا کہ دشمن اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور پاکستان ہمیشہ سلامت رہے گا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ