جھنگ (شیخ عرفان حیدر) نواحی علاقہ میں قرآن پاک پڑھنے کے لئے جانے والا سات سالہ بچہ درندہ صفت انسان کے ہتھے چڑھ گیا،بے ہوشی کی حالت بچہ برآمد، تھانہ قادر پور پولیس موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا گیا

ٹھٹہ جھبانہ ایک درندے کی معصوم بچے سے زیادتی😭
عباس پور ٹھٹہ جھبانہ سلطان علی ولد محمد صدیق قوم نائی جو بیچارہ مزدور آدمی ہے اور انتہائی غریب ہے،14 فروری کو بچہ قرآن پڑھنے کےلئے گھر سے نکلا جس کی بعمر سات سال اور اسد ولد سکندر نامی مسلی درندے کے ہاتھ لگ گیا جس نے بچے کے ساتھ زیادتی کی اور بچہ بے ہوش ہو گیا بچہ قریب المرگ تھا کہ بچے کے والدین بچے کو ڈھونڈنتے ہوئے اس خبیس انسان کو یہ ظلم کرتے دیکھ لیا وہ بچے کے والدین کو دیکھتے ہی فرار ہو گیا –

بچہ بے ہوش تھا والدین نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلایا ایس ایچ او قادر پور نے فوراً کاروائی کرنے کے لیے موقع پر پہنچے اور 376 کی ایف آئی آر درج ہو گئی جو کہ قابل تعریف ہے –

میری سی سی ڈی اور ڈی پی او جھنگ و پولیس کے اعلیٰ افسران اور سی ایم پنجاب مریم نواز صاحبہ سے گزارش ہے کہ ایسے بے غیرتوں کو عبرتناک سزا دی جائے جن سے دوسروں کے بچے محفوظ نہیں تا کہ آئندہ کسی کے بچے کے ساتھ یہ ظلم نہ ہو۔
بچے کے والدین اور اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ یہ کیس سی سی ڈی کے حوالے کیا جائے –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +