شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ شورکوٹ روڈ پرسڑک حادثے میں شدید زخمی ہونے والی البدر سکول قائم بھروانہ کے پرنسپل شیخ حافظ زکریا اقبال کی اہلیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے الائیڈ ہسپتال میں دم توڑ گئیں ، مرحومہ کی نماز جنازہ آج گیارہ بجے دن موضع بیلہ سربانہ میں ادا کی جائے گی

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ شورکوٹ روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں البدر سکول قائم بھروانہ کے پرنسپل حافظ محمد زکریا ولد شیخ حاجی محمداقبال کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئیں تھیں، جنہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل کیا گیا تھا چند روز قبل زخموں کی تاب نہ لاتے لاتے ہوئے چل بسیں، مرحومہ شیخ حاجی اقبال کی بہو، شیخ عمرداز کی بیٹی ،شیخ محمد شعیب کی سسٹر اور شیخ محمد سلیم آف چک نمبر 493 باٹیانوالا کی بھانجی تھیں –
مرحومہ کا نماز جنازہ آج گیارہ 11بجے دن بیلہ سربانہ میں ادا کیا جائے گا-

اللہ تعالیٰ جملہ ورثاء کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ،مرحومہ کی وفات پر شیخ برادری سمیت علاقہ بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +