جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل جھنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل میڈم اسری کی زیر صدارت 30 سے زائد کیسز کی سماعت، مختلف صارفین کی شکایات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ فریقین کو قانونی نکات سے آگاہ کیا گیااور بعض کیسز پر جرمانہ عائد کیا گیا، رپورٹ ڈاکٹر ظفر اقبال نول

جھنگ: ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل میں 30 سے زائد کیسز کی سماعت، صارفین کو شکایت پر اپنے کیسز فی الفور درج کرانے کی ہدایت
جھنگ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل جھنگ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل میڈم اسری کی زیر صدارت 30 سے زائد کیسز کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران مختلف صارفین کی شکایات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقہ فریقین کو قانونی نکات سے آگاہ کیا گیااور بعض کیسز پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔

میڈم اسری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگر کسی بھی شے کی پیکنگ پر تاریخِ تیاری، تاریخِ معیاد (ایکسپائری) یا اجزائے ترکیبی درج نہ ہوں، خریداری پر رسید فراہم نہ کی جائے، دکان پر ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں نہ ہو یا غیر معیاری اشیاء اور ناقص سروس فراہم کی جائے تو متاثرہ صارف سادہ کاغذ پر تحریری درخواست دے کر شکایت درج کرا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ شکایت ڈپٹی کمشنر جھنگ کے نام جمع کروائی جا سکتی ہے اور جرم ثابت ہونے کی صورت میں اتھارٹی ایک لاکھ روپے تک جرمانہ عائد کرنے کی مجاز ہے۔
مزید برآں انہوں نے وضاحت کی کہ اگر کوئی خریدار مصنوعات کے معیار، ڈیزائن یا نقص، مضر اثرات، وارنٹی کی خلاف ورزی، خدمات کے ناقص معیار یا مصنوعات کی عدم فراہمی کے باعث ذہنی، جسمانی یا مالی نقصان کا شکار ہو تو اسے قانونی چارہ جوئی کا مکمل حق حاصل ہے۔

کونسل پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2005 کے تحت صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کر رہی ہے اور یہ نظام ڈپٹی کمشنر جھنگ کی زیر نگرانی فعال ہے۔
میڈم اسری نے انجمن تاجران اور دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ ہر خریداری پر رسید کے اجرا کو یقینی بنائیں اور ریٹ لسٹ نمایاں مقام پر آویزاں کریں تاکہ صارفین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جھوٹی شکایت ثابت ہونے کی صورت میں صارف کو بھی ایک لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ