جھنگ (بیورو رپورٹ) پیسٹی سائیڈز ڈیلرز ایسوسی ایشن جھنگ کی تقریب حلف برداری مقامی ہال میں منعقد ہوئی جس میں صوبائی قیادت، ضلعی افسران اور ڈیلرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں صوبائی صدر محمد نعیم پاشا نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا اور کسانوں و ڈیلرز کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب کے دوران صوبائی صدر محمد نعیم پاشا نے صدر سید علی عمران، جنرل سیکرٹری نواب جمشید اقبال، سینئر نائب صدر تصور خان نول، نائب صدر امان اللہ، انفارمیشن سیکرٹری طاہر حیات مل، فنانس سیکرٹری صبغت اللہ سیالوی اور جوائنٹ سیکرٹری شیخ عمر دراز سے ان کے عہدوں کا باقاعدہ حلف لیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیسٹی سائیڈز ڈیلرز زرعی شعبے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ایسوسی ایشن کسانوں اور ڈیلرز کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھرپور کردار ادا کرے گی ایسوسی ایشن کا مقصد ڈیلرز کے حقوق کا تحفظ، کسانوں کو معیاری زرعی ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔اس موقع پر ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن جھنگ محمد عمران نے کہا کہ محکمہ زراعت اور پیسٹی سائیڈز ڈیلرز ایسوسی ایشن کے باہمی تعاون سے کسانوں کو بہتر رہنمائی اور معیاری زرعی ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مشترکہ اقدامات کے ذریعے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ اور زرعی شعبے کی ترقی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +