جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ضلع جھنگ نے آپریشن “غضب للحق” کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام کسی جارحیت کا اظہار نہیں بلکہ وطنِ عزیز کی سرحدوں، شہریوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر دفاعی حکمتِ عملی ہے،امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی کی میڈیا سے گفتگو

🔴 آپریشن “غضب للحق” کی مکمل حمایت کا اعلان

🇵🇰 پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ — دشمن کو دوٹوک پیغام

⚔️ آغاز تم نے کیا، اختتام ہمارے شاہین کریں گے — ان شاءاللہ

🛡️ بنیان مرصوص قوم، ناقابلِ تسخیر دفاع

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
پریس ریلیز
برائے فوری اجراء

امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ضلع جھنگ
حافظ ثاقب سرور ساقی
کا موجودہ قومی و سرحدی صورتحال پر تفصیلی بیان
حافظ ثاقب سرور ساقی
امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ضلع جھنگ کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن “غضب للحق” کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتی ہے۔ یہ اقدام کسی جارحیت کا اظہار نہیں بلکہ وطنِ عزیز کی سرحدوں، شہریوں اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے ناگزیر دفاعی حکمتِ عملی ہے۔ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اپنی آزادی، خودمختاری اور وقار کے دفاع سے ہرگز غافل نہیں ہو سکتا۔

حالیہ دنوں میں افغانستان کی جانب سے سرحدی علاقوں میں بلااشتعال فائرنگ اور دراندازی کے مسلسل واقعات نے صورتحال کو سنگین بنا دیا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر افغان سرزمین سے فتنہ الخوارج کے عناصر کی کارروائیاں، پاکستان کے بہادر سپوتوں کو نشانہ بنانا اور نہتے شہریوں پر ظلم و بربریت ڈھانا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ اگر افغان سرزمین پاکستان مخالف سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے تو یہ نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے خطرناک ہے۔

ہم واضح کرتے ہیں کہ ہمارا مؤقف افغان عوام کے خلاف نہیں بلکہ ان عناصر اور پالیسیوں کے خلاف ہے جو پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔ اگر افغان طالبان کی عملداری میں موجود علاقے دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں تو یہ امر فوری اصلاح اور عملی اقدام کا تقاضا کرتا ہے۔

پاکستان نے ہمیشہ صبر، برداشت اور سفارتی حکمت کا راستہ اختیار کیا ہے، لیکن اس صبر کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ دشمن یہ جان لے کہ 25 کروڑ پاکستانی عوام اپنی افواج کے ساتھ بنیان مرصوص بن کر کھڑے ہیں۔ ہم اپنے وطن کی سرحدوں اور شہریوں کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔ پوری قوم اپنی بہادر پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ہے۔ سپہ سالار فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں، اور قوم کو اپنی قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

علاقائی سفارتی پیش رفت، خصوصاً نریندر مودی اور بنیامین نیتن یاہو کی ملاقات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کئی سوالات کو جنم دیتی ہے۔ پاکستان کی کامیابیاں بعض قوتوں کو ہضم نہیں ہو رہیں۔ اگر افغانستان کی سرزمین پاکستان مخالف ایجنڈے کے لیے استعمال ہو رہی ہے تو یہ بات عالمی برادری کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔

مرکزی جمعیت اہلحدیث و اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ دہشت گردی کے ہر نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے گا اور قوم سیاسی و مذہبی اختلافات سے بالاتر ہو کر ریاستی اداروں کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو اندرونی و بیرونی سازشوں سے محفوظ فرمائے، افواجِ پاکستان کو نصرت و کامیابی عطا کرے اور وطنِ عزیز کو امن و استحکام کا گہوارہ بنائے۔

پاکستان ہمیشہ زندہ باد 🇵🇰
پاک افواج پائندہ باد

مرکزی سیکرٹریٹ
مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ضلع جھنگ