جھنگ تھانہ شورکوٹ کینٹ میں تعینات نئے ایس ایچ او صدام عمر سنپال کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ مہر چراغ اکبر سنپال، مہر محمد یعقوب سنپال اور مہر منشاء سنپال نے تھانہ شورکوٹ کینٹ پہنچ کر ایس ایچ او صدام عمر سنپال سے ملاقات کی اور انہیں بطور ایس ایچ او ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر انہوں نے پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران معززین علاقہ کا کہنا تھا کہ صدام عمر سنپال ایک فرض شناس، ایماندار اور متحرک آفیسر ہیں اور ان کی تعیناتی سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں گے اور شہریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔
ایس ایچ او صدام عمر سنپال نے مبارکباد دینے پر معززین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے علاقے میں قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور تھانہ شورکوٹ کینٹ کے دروازے سائلین کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +