جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) اربوں روپے کے سولر اسکینڈل میں ملوث مبینہ مرکزی ملزم گرفتار، شہریوں کا خراج تحسین

احمد پور سیال اربوں روپے کے سولر اسکینڈل کا مبینہ سرغنہ بہاولپور سے گرفتار
اربوں روپے کے سولر اسکینڈل میں مطلوب مبینہ مرکزی ملزم عمیر عرف شاکا کو بہاولپور سے گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم طویل عرصے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا اور اس کی گرفتاری کے لیے خصوصی حکمت عملی ترتیب دی گئی تھی۔

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر ایس ایچ او احمد پور سیال واصف علی خان نول کو ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیا تھا۔ پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بہاولپور میں چھاپہ مار کر ملزم کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم سے تفتیش جاری ہے جبکہ اسکینڈل کے دیگر پہلوؤں اور ممکنہ سہولت کاروں کی تلاش بھی جاری ہے۔ مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +