ضلع جھنگ میں پیش آیا ایک اور افسوسناک واقعہ،انسانی درندگی نے ایک طالبہ کی زندگی زبح کردی، زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار –
تھانہ صدر کے علاقہ میں کم سن بچی عروج فاطمہ کے قتل کا افسوسناک واقعہ
ڈی پی او جھنگ ساجد حسین، ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے
ڈی پی او کی لواحقین سے ملاقات، دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار، مقتول بچی کیلئے فاتحہ خوانی
اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی ، ڈی ایس پی سی آئی اے اور ایس ایچ او سیٹلائٹ ٹاؤن بھی ہمراہ موجود تھے۔

اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ڈی پی او ساجد حسین کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
عروج فاطمہ ہماری اپنی بیٹی ہے، لواحقین کے دکھ کو پولیس اپنا دکھ سمجھتی ہے، ڈی پی او
نامعلوم ملزمان کی ٹریسنگ اور گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، ڈی پی او
جدید خطوط پر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، انصاف کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جائے گی، ڈی پی او کا دو ٹوک عزم
معصوم جان کے ساتھ ظلم پر گہرا دکھ ہے۔ملزمان کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔ ڈی پی او

جھنگ کی معصوم عروج فاطمہ درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی !!
مخدوم ٹاؤن موضع ملہوآنہ موڑ کے قریب ایک ویران مکان سے 12 سالہ معصوم بچی عروج فاطمہ کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی ہے-
جسے درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ مقتولہ دوپہر کے وقت گھر سے سبزی لینے نکلی تھی لیکن واپس نہ پہنچی۔
شام کے وقت جب کچھ بچے قریبی خالی پلاٹ میں کرکٹ کھیل رہے تھے تو گیند ایک ویران گھر میں چلی گئی، جہاں گیند اٹھانے والے بچوں نے بچی کی خون آلود لاش دیکھی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 اور مقامی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق بچی برہنہ حالت میں ملی جسے تیز دھار آلے سے ذبح کیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ لواحقین کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہ تھی، اس دلخراش واقعے نے پورے علاقے میں کہرام مچا دیا ہے اور شہریوں کی جانب سے درندہ صفت قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا جا رہا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +