شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائیاں، سنوکر پر جوا کھیلتے ہوئے 5 افراد جبکہ دوران گشت مشکوک حالت میں منشیات فروش کو دوران چیکنگ چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیا، جرائم کے تدارک کےلئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ایس ایچ او انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ

ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی زیر نگرانی مخبر کی اطلاع پر سنوکر پر جوا لگا کر کھیلتے ہوئے 5 افراد بشمول محمد عثمان راجپوت، انصر عباس راجپوت، علی رضا ملک ناظم عباس کوڑا اور یونس راجپوت کو مرالی چوک کے قریب خالی پلاٹ سنوکر پر جوا لگا کر کھیلتے داؤ پر لگی رقم بھی برآمد کر لی گئی

جب کہ طیب ولد اللہ دتہ بھٹی کو گشت کے دوران تحصیل چوک کے قریب پولیس پارٹی کو دیکھ کر واپس تیز قدموں سے جاتے ہوئے قابو کرکے دوران تلاشی 530 سلام گرام پر چرس پی برآمد کرکے گرفتار کر لیا گیا-

جرائم کے تدارک کےلئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا، ایس ایچ او تھانہ شورکوٹ سٹی حافظ عبداللہ جپہ کا اعادہ –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +