جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) , پاکستان پیپلز پارٹی نے ضلع جھنگ میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لئے صاحبزادہ زین سلطان کو کلیدی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں ، رپورٹ غلام اللہ فاروقی بیورچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

جھنگ ,
پاکستان پیپلز پارٹی نے جھنگ میں تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم فیصلہ کرتے ہوئے مقامی رہنما زین سلطان کو کلیدی ذمہ داریاں سونپ دی ہیں۔ پارٹی ذرائع کے مطابق زین سلطان اب ضلع جھنگ میں پارٹی امور کی نگرانی اور اہم فیصلوں کے مجاز ہوں گے-

جس کا مقصد تنظیمی فعالیت میں تیزی لانا اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کو مؤثر بنانا ہے۔پارٹی قیادت کی جانب سے جاری ہدایات کے تحت زین سلطان کو تنظیمی معاملات، کارکنان کی مشاورت، اور انتخابی حکمت عملی کی تشکیل میں مرکزی کردار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایف بلاک سیٹلائٹ ٹاؤن میں باقاعدہ پارٹی آفس بھی قائم کر دیا گیا ہے، جہاں سے سیاسی سرگرمیوں کو منظم کیا جائے گا اور کارکنان کے ساتھ رابطے کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زین سلطان آئندہ عام انتخابات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے حصہ لینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس سلسلے میں انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے لیے ابتدائی حکمت عملی ترتیب دینا شروع کر دی ہے، جبکہ مختلف برادریوں اور پارٹی کارکنان سے رابطوں کا سلسلہ بھی تیز کر دیا گیا ہے۔سیاسی حلقوں کے مطابق یہ فیصلہ جھنگ میں پیپلز پارٹی کی فعالیت کو بڑھانے اور مقامی سطح پر پارٹی کو دوبارہ متحرک کرنے کی کوشش کا حصہ ہے۔ کارکنان کی جانب سے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت کے تحت پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔رپورٹ غلام اللہ فاروقی بیورو چیف جھنگ آنلائن نیوز

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +