شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ ) پاکستان لائرز فورم کے صوبائی نائب صدر اور امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 128 ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے 4 اپریل کے موقع پر سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، عوامی لیڈر اور جمہوریت کے علمبردار تھے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،غلام اللہ فاروقی

شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ ) پاکستان لائرز فورم کے صوبائی نائب صدر اور امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 128 ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے 4 اپریل کے موقع پر سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 47ویں برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید بھٹو ایک عظیم مدبر، عوامی لیڈر اور جمہوریت کے علمبردار تھے –

جنہوں نے ملک و قوم کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو مضبوط، خودمختار اور عوامی ریاست بنانے کے لیے تاریخی اقدامات کیے اور ہمیشہ عوام کے حقوق کی بات کی ان کی جدوجہد، قربانی اور نظریہ آج بھی ملک کے لیے مشعلِ راہ ہے-

ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ شہید بھٹو کی برسی ہمیں یہ عہد کرنے کا درس دیتی ہے کہ ہم جمہوریت، قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنان اور عوام شہید بھٹو کے افکار پر عمل پیرا ہو کر ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +