
شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گزشتہ دنوں شورکوٹ کچہری میں اسلحہ سمیت داخل ہونے کی کوشش میں مسمی عابد حسین ولد نواب قوم کملانہ سکنہ مو ضع ٹھٹھی ایلچی تھانہ شورکوٹ سٹی کو انچارج کچہری گارد شورکوٹ نے گرفتار کر کے ان کی گاڑی جی ایل آئی نمبری 779 بی پی ایف جس پر سوار ہو کر کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، جنہیں روک کر رائفل 44 بور مع میگزین برآمد کرکے موقع پر لائسنس نہ دکھانے پر گرفتار کر لیا گیا تھا-
آج معزز عدالت مزکورہ اسلحہ کا لائسنس دکھانے پر مزکورہ شہری کو مزید ریمانڈ کے بجائے دلائل سنتے ہوئے ہتھ کڑی اتارنے کا حکم دے دیتے ہوئے باعزت بری کردیا گیا، اور اسلحہ سمیت گاڑی بھی واپس کرنے کا حکم دیا گیا.
معزز عدالت کے درست فیصلے پر شہری نے قانون کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی فیصلے دینے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا –
بتایا گیا ہے کہ مزکورہ شہری کی مخالفین سے دشمنی ہے جس کے باعث وہ اسلحہ ہمراہ رکھتے ہیں، تاہم اس روز جلدی میں لائسنس ہمراہ نہ رکھنے پر قانون کی گرفت میں آگئے –
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +