جھنگ کے نواحی علاقے میں ایک اور پولیس مقابلہ، 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ڈاکو ہلاک ساتھی فرار

​جھنگ: تھانہ مکھیانہ کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب ریکارڈ یافتہ ملزم ہلاک
​جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ )
​جھنگ کے موضع مکھیانہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک خطرناک ملزم ہلاک جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی (CCD) کے اہلکاروں نے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔

​پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کی جانب سے روکے جانے پر موٹر سائیکل سواروں نے رکنے کے بجائے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی اور قریبی امرود کے باغ میں روپوش ہو گئے۔ ملزمان کی فائرنگ کے بعد پولیس کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے
​پولیس کے مطابق جب فائرنگ کا سلسلہ تھما تو تلاشی کے دوران ایک ملزم مردہ حالت میں پایا گیا،-

جس کی شناخت ظہیر کے نام سے ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والا ملزم چنیوٹ کا رہائشی تھا اور پولیس ریکارڈ کے مطابق وہ ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین نوعیت کے 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
​مقابلے کے دوران ہلاک ملزم کا دوسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کی لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +