جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ٹوبہ روڈ غلہ منڈی جھنگ میں یو بی ایل کی نئی برانچ کا افتتاح کر دیا گیا، ملک بھر میں جدید بینکاری کے نظام کو فروغ دینے اور عوام کو بہتر مالی سہولیات کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں، عبدالعلیم قریشی وائس پریزیڈنٹ یو بی ایل پاکستان کا افتتاحی تقریب سے خطاب، رپورٹ محمد الیاس اکرم

ٹوبہ روڈ پر یو بی ایل کی نئی برانچ کا افتتاح، جدید بینکاری سہولیات کی فراہمی

جھنگ:یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ (یو بی ایل) کی ٹوبہ روڈ غلہ منڈی میں نئی برانچ (کوڈ 2780) کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وائس پریزیڈنٹ یو بی ایل عبدالعلیم قریشی، جنرل ہیڈ سید رضوان شاہ اور جنرل منیجر نعیم اختر نے شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر برانچ منیجر برہان غفار سمیت معزز مہمانوں زاہد خان بلوچ، کامران شیخ، چوہدری اجمل چیمہ، چوہدری اسلم، میاں نسیم شاہ نے بھی شرکت کی اور پروگرام کو رونق بخشی۔
اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ یو بی ایل عبدالعلیم قریشی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یو بی ایل ملک بھر میں جدید بینکاری نظام کو فروغ دینے اور عوام کو معیاری مالی سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک ڈیجیٹل بینکاری، مالی شمولیت اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے قومی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئی برانچز کے قیام سے نہ صرف عوام کو سہولت میسر آتی ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی استحکام حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یو بی ایل چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہارا دینے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بینکاری خدمات کو ہر فرد تک پہنچانے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

بنک منیجر نے بتایا کہ برانچ کا افتتاح 150 ملین روپے کے کاروباری ہدف کے ساتھ کیا گیا ہے، جس سے مقامی معیشت کو فروغ ملے گا اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں نے برانچ کا دورہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +