جھنگ (مسرت ریاض جعفری) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے ویژن کے تحت ستھرا پنجاب پروگرام پیرکوٹ سدهانہ سمیت ضلع جھنگ میں احسن طریقے سے جاری ہے، ستھرا پنجاب پروگرام پیرکوٹ سدهانہ کے ورکرز کی کارکردگی مثالی ہے، نواب واجد علی خان جبوانہ

جبوآنہ گروپ کے سیاسی ذمہ داران و ترجمان کی ستھرا پنجاب پروگرام کے سپروائزر سے اہم میٹنگ ۔ .
جھنگ (مسرت ریاض جعفری ) نواب واجد علی خان جبوآنہ سیال سینئر ذمہ داران و ترجمان و کزن بھائی نواب فیصل حیات جبوآنہ سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیو سٹاک کی مہر اعجاز مصطفیٰ سدهانہ المعروف جوجی بھائی سپروائزر ڈائیوو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی جھنگ (ستھرا پنجاب پروگرام ) یونین کونسل نمبر 30 پیرکوٹ سدهانہ سے اہم سماجی میٹنگ منعقد کی گی جس میں یونین کونسل کے اسٹاف ورک جس میں علاقہ کی صفائی و ستھرائی کے حوالہ سے سڑکوں ،گلیوں ،بازاروں ،محلوں ،عوامی سرکاری عمارات کا بھی وزٹ کیا گی-

ا جس پر نواب واجد علی جبوآنہ نے اپنے صحافی بھائیوں کو بتایا کہ الحمدلله مريم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کا وژن اور علی اکبر بھنڈر ڈپٹی کمشنر جھنگ کے وژن کے تحت چلنے والا یہ صفائی و ستھرائی کا کام بہت ہی احسن اقدام ہے گورنمنٹ آف پنجاب کا اور ہمارے صوبائی علاقہ و حلقہ جات پی پی 131 تحصیل 18 ہزاری و جھنگ کی مسن و چیلہ قانوگوئی جس کی آبادی کم و بیش پچاس ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے-

مہر اعجاز مصطفیٰ سدهانہ بطور سپروائزر یونین کونسل پیرکوٹ سدهانہ بہت ہی اچھا اور قابل تعریف و تسکین کام کروا رہے ہیں اس اچھے کام پر جبوآنہ گروپ اور ہمارے سیاسی لیڈر نواب فیصل حیات جبوآنہ رہنما پاکستان مسلم لیگ ن پی پی 131 ہر اچھے ورکر اور سپروائزر کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ھیں جو صفائی و ستھرائی کے خدمت خلق کے کام کو اپنا مشن بنا کر کام کر اور کروا رہے ہیں یہ ستھرا پنجاب وہ پروگرام ھے –

جس سے لاکھوں غریب گھرانوں کے گھر کے چولہے جلے ھیں اور ان شاء اللّه مستقبل قریب میں اس پروگرام میں وقت بہ وقت جدت بھی نظر آئے گی اور مہر اعجاز مصطفیٰ سدهانہ المعروف جوجی بھائی کے ساتھ ساتھ ان کی ڈائیوو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی جھنگ (ستھرا پنجاب پروگرام ) کی تمام منیجمنٹ اور ان کے افسران اچھے کام پر قابل ستائش ھیں ۔۔۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +