جھنگ (مسرت ریاض جعفری) چوہدری ظفر اقبال باجوہ ٹیم لیڈر للہ فاؤنڈیشن تحصیل احمد پور سیال کو وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کی جانب سے رمضان المبارک میں نگہبان دسترخوان لگانے پر خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا ہے،سیاسی، سماجی صحافتی شعبہ سے وابستہ افراد کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے، رپورٹ رانا فیصل اقبال

چوہدری ظفر اقبال باجوہ کو مريم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اچھے سوشل ورک پر خصوصی انعام ۔۔ .
جھنگ (مسرت ریاض جعفری ) چوہدری ظفر اقبال باجوه ٹیم لیڈر لللہ فاؤنڈیشن تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نگہبان دستر خوان لگانے پر خصوصی اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا ۔جس کے بعد صحافی بھائیوں سے بات کرتے ھوئے ظفر اقبال باجوه ٹیم لیڈر لللہ فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ الحمدلله ہمارا ادارہ صبح و شام غریب اور مستحق لوگوں کی امداد کرنے کے حوالہ سے ہمہ دم حاضر ھے-

جس گزشتہ يکم مئی یوم مزددوراں کے پر مسرت موقع پر مزدور بھائیوں کے لیے کیک کاٹا گیا اور مزدور طبقہ کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیے ان میں مٹھائی بھی تقسیم کی گی اور خصوصی تقریب بھی منعقد کروائی گی ۔

اس کے علاوہ سفید پوش ضرورت مند لوگوں کے لیے بھی ہمارا ادارہ ان کے ہر ڈویلپمنٹ اور فیوچر ایبل ٹاسک و ٹارگٹ کی اچیومنٹس کے لیے ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔ان شاء اللّه ضلع جھنگ کی عوامی خدمت خلق کے کاموں میں ہماری فاؤنڈیشن ہر لحاظ سے اور سب سے بڑھ کر اچھے اور مثبت کام کرے گی . . .

اور مجھے دلی مسرت ہوئی کہ میرے سوشل ورک کے نتیجہ میں مريم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجھے خصوصی شیلڈ سے نوازا ہے ۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +