جھنگ (بیوروچیف / عرفان حیدر سیال) سابقہ چیئرمین ضلع کونسل / صدر سیال ایسوسی ایشن پنجاب نواب بابر علی خان سیال نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جھنگ کی ممتاز سماجی، کاروباری اور باوقار شخصیت محمد عمر خان کے دوسرے صاحبزادے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) گروپ میں شامل ہوکر اسسٹنٹ کمشنر کے معزز عہدے پر فائز ہوگئے ہیں۔
اس سے قبل ان کے قابل فخر صاحبزادے محمد اسامہ خان سی ایس ایس کے بعد انکم ٹیکس گروپ میں منتخب ہوئے تھے، جبکہ ان کے ایک اور ہونہار بیٹے محمد یوسف خان سندھ میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس (PAS) گروپ میں اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔
اس شاندار کامیابی پر سابقہ چیئرمین ضلع کونسل نواب بابر علی خان سیال نے محمد عمر خان اور ان کے اہل خانہ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +