گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال) گڑھ مہاراجہ میں معرکہ حق بنیان المرصوص کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاسم بشیر، انچارج پیرا فورس محمد وسیم سکندر۔رانا محمد نعیم خان نے کی

گڑھ مہاراجہ(رانا فیصل اقبال) گڑھ مہاراجہ میں معرکہ حق بنیان المرصوص کی شاندار فتح کا ایک سال مکمل ہونے پر میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قاسم بشیر، انچارج پیرا فورس محمد وسیم سکندر۔رانا محمد نعیم خان نے کی۔

ریلی میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ سے مصطفے’ حسینی چوک تک نکالی گئی جسمیں میونسپل کمیٹی عملہ، ستھرا پنجاب کے اہلکار،انچارج ریسکیو 1122 سجاد حسین،سول سوسائٹی،میڈیا نمائندگان، طلباء سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی شرکت کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی او میونسپل کمیٹی گڑھ مہاراجہ قاسم بشیر کا کہنا تھا کہ معرکۂ حق ایک تاریخی مرحلہ ہے جب پاکستان کے غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے،پاکستانی قوم اور افواج پاکستان نے دشمن کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا موثر جواب دیا جو دشمن کی آنے والی نسلوں کو بھی یاد رہے گا –

ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان کے جوانوں نے جرات اورپیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا غرور خاک میں ملایا اور ایک نئی تاریخ رقم کی چیف آفیسر قاسم بشیر نے مزید بتایا کہ 7 مئ سے 10 مئ تک روزانہ کی بنیاد میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام ریلی نکالی جائے گی۔سیکرٹری جنرل سوشل ویلفیئر سوسائٹی گڑھ مہاراجہ رجسٹرڈ رانا محمد نعیم خان نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور قوم ہر مشکل گھڑی میں اپنی افواج کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ریلی میں۔

خضر خان۔بلڈنگ انسپکٹر محمد حسنین۔ایگزیکٹیو ممبر للہ فاؤنڈیشن ڈاکٹر رانا خالد محمود۔اصغر علی شاہ۔اکاونٹ آفیسر میونسپل کمیٹی محمدعمران خان۔صدر گڑھ مہاراجہ پریس کلب ملک نوید انجم، سیکریٹری جنرل پریس کلب ملک عمار یاسر۔شہزادہ سید قمر زمان نقوی،رانا محمد سلیم سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔تحصل ہیڈ کوارٹر احمد پور سیال میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +