قائم بھروانہ (شیخ غلام مصطفیٰ) صارم میڈیکل کمپلیکس قائم بھروانہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ 10 مئی بروز اتوار کو لگایا جا رہا ہے، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

قائم بھروانہ شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) صارم میڈیکل کمپلیکس نزد مرحبا میرج ہال وریام والا روڈ قائم بھروانہ میں 10 مئی بروز اتوار بچوں کا فری میڈیکل کیمپ ڈاکٹر سعید احمد کی زیر نگرانی لگایا جا رہا ہے جس میں ماہر امراض بچگان ڈاکٹر حافظ محمد محسن تشریف لارہے ہیں-

یہ میڈیکل کیمپ صبح 10 تا 3 بجے دن لگایا جا رہا ہے جس میں بچوں کی جملہ امراض کی مکمل تشخیص کرکے ان کا علاج کیا جائے گا تمام اہل علاقہ سے گزارش ہے کہ وقت مقررہ پر تشریف لائیں اور فری کیمپ سے فائدہ اٹھائیں

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +