مائنڈ سٹیب آٹزم سنٹر جھنگ :
آٹزم سے متاثرہ بچوں کیلئے امید کی نئی کرن
جھنگ (نمائندہ خصوصی) جھنگ میں آٹزم کے شکار بچوں کی ذہنی، جسمانی اور سماجی نشوونما کیلئے نجی شعبے کا ایک نمایاں اور جدید ادارہ “مائنڈ سٹیب آٹزم سنٹر (Mind Step Autism Center)” کامیابی سے خدمات انجام دے رہا ہے، جہاں خصوصی بچوں کو معیاری علاج، تربیت اور بحالی کی سہولیات ایک ہی چھت تلے فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ ادارہ جھنگ میں آٹزم میں مبتلا بچوں کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کا سب سے بڑا مرکز تصور کیا جا رہا ہے، جو والدین کیلئے امید کی نئی کرن بن چکا ہے۔سنٹر میں معروف ماہرِ نفسیات جنید احمد بچوں کے ذہنی، نفسیاتی اور رویے سے متعلق مسائل کے علاج اور رہنمائی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹر رابعہ عاشر بطور ماہر فزیو تھراپسٹ بچوں کی جسمانی بحالی اور نشوونما کیلئے جدید طریقہ علاج فراہم کر رہی ہیں۔
مائنڈ سٹیب آٹزم سنٹر میں بچوں کے ذہنی و نفسیاتی مسائل جیسے سیکھنے میں مشکلات، بولنے میں تاخیر، رویے کی خرابی، ذہنی نشوونما میں تاخیر، کمزور خود اعتمادی، ذہنی دباؤ اور ڈپریشن جیسے مسائل کا علاج جدید نفسیاتی طریقوں سے کیا جا رہا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ سپیچ تھراپی، بیہیویئر تھراپی اور خصوصی تعلیم جیسی اہم سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ آٹزم سے متاثرہ بچے بہتر انداز میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں۔اسی طرح فزیو تھراپی کے شعبے میں پاؤں کا ٹیڑھا پن، دیر سے چلنا، اعصاب کی کمزوری، سی پی (CP) چائلڈ اور دیگر جسمانی معذوری کا شکار بچوں کی بحالی کیلئے جدید مشینوں اور مؤثر تھراپی کے ذریعے علاج کیا جا رہا ہے، جس سے بچوں کی جسمانی بہتری اور روزمرہ زندگی میں خودمختاری کو فروغ مل رہا ہے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماہر نفسیات جنید احمد نے کہا کہ آٹزم سے متاثرہ بچوں کو بروقت تشخیص اور مناسب سہولیات کی فراہمی بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بچوں کیلئے سپیچ تھراپی، بیہیویئر تھراپی اور خصوصی تعلیم بنیادی ضرورت ہیں، جنہیں مدنظر رکھتے ہوئے جھنگ میں ایک جدید آٹزم سنٹر قائم کیا گیا ہے تاکہ والدین کو اپنے بچوں کے علاج اور تربیت کیلئے دوسرے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔
شہری و سماجی حلقوں نے مائنڈ سٹیب آٹزم سنٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ادارے نہ صرف خصوصی بچوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی لاتے ہیں بلکہ والدین کیلئے بھی ایک بڑا سہارا ثابت ہوتے ہیں۔
والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اگر ان کے بچوں میں آٹزم یا نشوونما سے متعلق مسائل کی علامات موجود ہوں تو بروقت رہنمائی اور علاج کیلئے مائنڈ سٹیب آٹزم سنٹر سے رجوع کریں تاکہ بچوں کا بہتر اور روشن مستقبل یقینی بنایا جا سکے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +