جھنگ (رانا محمد شبیر بیوروچیف)ایس ایچ او تھانہ قادر پور جھنگ اجمل سمیجہ کی میلے سے سونے کی بالی چھین کر فرار ہونے والے ملزمان کے خلاف بروقت کاروائی
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ قادر پور اجمل سمیجہ نے پولیس ملازمین پر مشتمل اپنی ٹیم کے ہمراہ میلہ شاہ جیونہ سے ایک عورت سے سونے کی بالی چھین کر فرار ہونے والے ملزمان کو بڑی تگ و دو کے بعد گرفتار کر لیا اور ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کر کے مدعی مقدمہ کے حوالے کر دیا گی-
ا اس موقع پر مدعی مقدمہ نے چھینی ہوئی سونے کی بالی کی ریکوری ملنے پر ڈی پی او جھنگ ملک ساجد حسین کھوکھر اور ایس ایچ او تھانہ قادر پور اجمل سمیجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اجمل سمیجہ جیسے افسران جھنگ پولیس کا سہرا ہیں ہے علاقہ کے عوامی و سماجی حلقوں نے ایس ایچ او تھانہ قادر پور اجمل سمیجا کی اس کاروائی کو سراہا ہے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +