جھنگ (عرفان حیدر سیال ) جدید تعلیم اور ڈیجیٹل لرننگ کے فروغ کے لیے AttoLearn ایجوکیشنل سافٹ ویئر پروگرام کی ایک شاندار، پروقار اور کامیاب تقریب جگر ایگزیکٹیو مارکی جھنگ میں منعقد ہوئی تقریب میں ضلع بھر کے مختلف سکولز و کالجز کی مینجمنٹ، معزز اساتذہ کرام، میڈیا نمائندگان، معزز مہمانانِ گرامی اور مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات سمیت سپیرئیر کالج جھنگ کے پرنسپل پروفیسر عثمان حیدر یلدرم نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
یہ تقریب جدید تعلیم، ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی۔ تقریب کا ماحول جذبۂ خدمت، اتحاد، ترقی اور تعلیمی بہتری کے عزم سے بھرپور تھا۔تقریب کی خاص بات آسٹریلیا سے براہِ راست شریک ہونے والے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسٹر فرحان جمیل اور امریکہ سے براہِ راست شریک ہونے والے مسٹر فیصل ریاض کی شرکت تھی، جنہوں نے باقاعدہ طور پر AttoLearn ایجوکیشنل سافٹ ویئر کی رونمائی کی۔
اس موقع پر انہوں نے جدید دور میں ڈیجیٹل ایجوکیشن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ AttoLearn مستقبل کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔تقریب کے دوران رانا محمد اشفاق نے Atto Learn سافٹ ویئر کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ انہوں نے سافٹ ویئر کے اغراض و مقاصد، جدید فیچرز اور اس کی افادیت کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پلیٹ فارم روایتی نظامِ تعلیم کو جدید، مؤثر اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔
آسٹریلیا سے براہِ راست خطاب کرتے ہوئے مسٹر فرحان جمیل نے کمپنی کے ڈھانچے، کام کے طریقۂ کار اور ادارہ جاتی نظام کو تفصیل سے واضح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ AttoLearn جدید ٹیکنالوجی اور تجربہ کار ٹیم کی بدولت تعلیمی میدان میں انقلابی تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔اسی طرح امریکہ سے براہِ راست گفتگو کرتے ہوئے مسٹر فیصل ریاض نے اٹوبیلٹی کمپنی کے اغراض و مقاصد، مستقبل کے عزائم اور تعلیمی ترقی کے وژن کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ کمپنی کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے تعلیمی اداروں کو مضبوط، منظم اور عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے تاکہ طلبہ کو بہتر اور معیاری تعلیمی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔تقریب کے ایک اہم سیشن میں معروف اسپیکر مسٹر کمانڈر صہیب فاروق نے تعلیم میں ڈیجیٹلائزیشن کی اہمیت پر انتہائی متاثر کن گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیجیٹلائزیشن وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکی ہے اور ہر سکول و تعلیمی ادارے کو چاہیے کہ وہ AttoLearn ایجوکیشنل سافٹ ویئر کو خوش دلی سے اپنائے تاکہ طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے منتظمین کی جانب سے تمام شریک سکولز و کالجز مینجمنٹ، دور دراز علاقوں سے تشریف لانے والے معزز مہمانانِ گرامی، لاہور سے آنے والی AttoLearn ٹیم، میڈیا ٹیم کے دوستوں اور قابل احترام اساتذہ کرام کا دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا –
جن کی موجودگی نے تقریب کو چار چاند لگا دیے خصوصی طور پر ان مخلص دوستوں، بھائیوں اور ٹیم ممبران کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن کی انتھک محنت، تعاون، خلوص اور بے لوث کاوشوں کی بدولت یہ پروگرام ایک تاریخی اور کامیاب ترین تقریب ثابت ہوا۔منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی جدید تعلیم، ڈیجیٹل لرننگ اور تعلیمی ترقی کے فروغ کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +