شورکوٹ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی ساتھی کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اپنے ساتھی کی خطیر رقم ہضم کرنے کی نیت سے نامعلوم ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے کا ڈرامہ تیار کیا اور پولیس کو جھوٹی اطلاع دی۔ تاہم، پولیس نے جدید سائنسی خطوط اور پیشہ ورانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے جب تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا، تو حقیقت سامنے آگئی۔
تفتیش کے دوران ملزم کے بیانات میں تضاد پایا گیا، جس پر سختی سے پوچھ گچھ کی گئی تو ملزم نے اعترافِ جرم کر لیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ہڑپ کی گئی تمام رقم بھی برآمد کر لی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے:
“قانون کا مذاق اڑانے اور جھوٹی کہانیاں گھڑ کر پولیس کو گمراہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +