وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) تھانہ وریام والا کے علاقہ موضع کوٹ مرزا کی رہائشی مہر سعد اختر بھروانہ دیانت، قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ” کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد تعینات، جھنگ کی مٹی کا قابل فخر سپوت قومی سطح پر نئی ذمہ داری سنبھالنے پر حلقہ احباب اور آبائی علاقے کے لوگوں کی جانب سے مبارکباد دی کا سلسلہ جاری

*سعد اختر بھروانہ دیانت، قیادت اور پیشہ ورانہ مہارت “سعد اختر بھروانہ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد تعینات، جھنگ کی مٹی کا قابل فخر سپوت قومی سطح پر نئی ذمہ داری سنبھالنے میں کامیاب”*

*تحریر وترتیب: محمد زاہد مجید انور*

*پاکستان کی بیوروکریسی اور پولیس سروس میں بعض شخصیات اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، دیانت داری، قائدانہ اوصاف اور عوامی خدمت کے جذبے کی بدولت نمایاں مقام حاصل کر لیتی ہیں۔ ایسی ہی باصلاحیت اور قابل فخر شخصیت سعد اختر بھروانہ ہیں، جو حال ہی میں وزارت مواصلات سے وزارت داخلہ میں اہم ذمہ داری سنبھالتے ہوئے کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد تعینات ہوئے ہیں۔

ان کی یہ تعیناتی ان کی شاندار سروس، انتظامی قابلیت اور پیشہ ورانہ مہارت کا عملی اعتراف ہے۔سعد اختر بھروانہ کا تعلق ضلع جھنگ کی تحصیل شورکوٹ کے معروف اور تاریخی علاقے کوٹ مرزا سے ہے۔ وہ ایک ایسے سیاسی و سماجی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جس نے خطے کی ترقی اور عوامی خدمت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

وہ سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ صائمہ اختر بھروانہ کے بھائی جبکہ سابق صوبائی وزیر، چیئرمین ضلع کونسل جھنگ اور ممتاز سیاسی شخصیت مہر اختر عباس بھروانہ کے صاحبزادے ہیں۔ اپنے خاندانی پس منظر کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انہوں نے بھی قومی خدمت کو اپنی زندگی کا مقصد بنایا۔سعد اختر بھروانہ نے پولیس سروس آف پاکستان میں شمولیت کے بعد مختلف اہم اور حساس عہدوں پر فرائض انجام دیے۔

انہوں نے اپنی ذمہ داریوں کو ہمیشہ پیشہ ورانہ انداز، غیر جانبداری اور قانون کی بالادستی کے اصولوں کے مطابق نبھایا۔ ان کی انتظامی صلاحیتوں اور عوام دوست پالیسیوں نے انہیں محکمہ پولیس میں ایک منفرد شناخت عطا کی۔بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹوبہ ٹیک سنگھ انہوں نے امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے۔

ان کے دور میں پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد کی فضا کو فروغ ملا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی میں بہتری دیکھنے میں آئی۔ عوامی حلقوں نے ان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا۔بعد ازاں ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) گوجرانوالہ کے طور پر انہوں نے ایک وسیع انتظامی دائرہ کار میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

جرائم کے خلاف مؤثر حکمت عملی، جدید پولیسنگ کے فروغ اور ماتحت افسران کی پیشہ ورانہ تربیت میں ان کا کردار قابل تحسین رہا۔ اسی طرح ایس ایس پی انویسٹی گیشن کے منصب پر بھی انہوں نے تفتیشی نظام میں بہتری، شفافیت اور میرٹ کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔

اب ان کی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے طور پر تعیناتی نہ صرف ان کے لیے بلکہ ضلع جھنگ، شورکوٹ اور پورے خطے کے لیے باعثِ فخر ہے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی ملک کے مستقبل کے پولیس افسران کی تربیت کا سب سے اہم ادارہ ہے، جہاں پیشہ ورانہ مہارت، نظم و ضبط، قیادت اور جدید پولیسنگ کے اصول سکھائے جاتے ہیں۔ سعد اختر بھروانہ کی تعیناتی سے توقع کی جا رہی ہے کہ وہ اپنی وسیع انتظامی تجربے اور قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت ادارے کو مزید مضبوط اور مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

ان کی کامیابیاں اس حقیقت کا ثبوت ہیں کہ محنت، دیانت داری، لگن اور عوامی خدمت کا جذبہ انسان کو اعلیٰ ترین مناصب تک پہنچا سکتا ہے۔ اہلِ جھنگ، شورکوٹ، کوٹ مرزا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت پورا خطہ سعد اختر بھروانہ کی اس اہم تعیناتی پر فخر محسوس کرتا ہے اور ان کے لیے مزید کامیابیوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔*

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +