اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفیٰ) نجی مسافر بس کی ستھرا پنجاب پروجیکٹ کے رکشے کا ساتھ تصادم، 18 سالہ رکشہ ڈرائیور جان بحق دوسرا شدید زخمی

18 ہزاری
بھکر روڈ عبداللہ پور ڈال موڑ کے قریب بلوچ Yutong بس نمبر LET-808 اور “صاف ستھرا پنجاب” پروجیکٹ کے رکشے میں خوفناک تصادم
حادثے میں 18 سالہ رکشہ ڈرائیور محمود ولد مسلم، سکنہ 18 ہزاری موقع پر جاں بحق ،جبکہ ساجد علی ولد محمد صالح، عمر 32 سال معمولی زخمی ہوئے جنہیں DHQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


ایس ایچ او تھانہ 18 ہزاری کے مطابق پولیس نے مقدمہ درج کر کے بلوچ بس کے ڈرائیور محمد عرفان ولد برج دین، سکنہ فیصل آباد کو گرفتار کر لیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔