رائے تیمور حیات خان بھٹی سابق صوبائی وزیر کی طرف سے جم خانہ کلب کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کو دلی مبارکباد . . .
جھنگ (مسرت ریاض جعفری ) رائے تیمور حیات خان بھٹی سابق صوبائی وزیر برائے کھیل و سیاحت نے اپنے پینل کے امید وار پروفیسر بہاؤلدين نول کو پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور میڈیا بھائیوں کو بتایا کہ انسان کی کامیابی ہر انسان کے خود سازی کے فیصلوں میں چھپی ہوتی ہے آپ کی قابلیت اور آپ کے کیلیبر کا بھی پتا تب چلتا ہے جب آپ کسی بھی زندگی کے شعبہ جات میں اہلیت کے اہل هوتے ھیں پھر اس کے بعد اپنے آپ کو اس کے لیے میدان میں بھی عملی طور پر اتارنے کے لیے ارادہ مصمم بھی بناتے ھیں-
الحمدلله پروفیسر بہاؤلدین نول نے سلیکشن کی بجائے الیکشن کو الیکٹ کیا اور اللّه پاک نے ہمارے گروپ پینل کے بورڈ آف گورنر کے امید وار کے حصہ میں حق اور سچ کی جیت لکھ دی۔بلخصوص و بلعموم جم خانہ کلب کے الیکشن کے حوالہ سے امید وارن کو مبارک باد اور پروفیسر بہاؤلدين نول کو خراج تحسین پیش کروں گا جن نے اپنے خود سازی کا اہم فیصلہ کر کے ایک تاریخ نو کو رقم کیا اور نہ صرف الیکشن کے لیے اپنے آپ کو بطور لیڈر کے طور پر تیار کیا بلکہ اپنی لیڈر شپ دکھا کر یہ بات ثابت کر دی کہ جب انسان کچھ کرنے کی ٹھان لیتا ہے وہ نہ صرف سسٹم تبدیل کرتا ہے-
بلکہ کامیابیاں بھی اسکو مقدر کے سكندر کی مانند دیکھتی ھیں میری رب کعبہ سے یہ دلی دعا اللّه پاک ان ممبران کو خیر کا وسیلہ اور بنائے اور اچھے پروجیکٹ مستقبل قریب میں لے کر آئے ۔۔۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +