انجمن تاجران اتحاد گروپ کے صدر ذوالقرنین حیدر جگر کی قیادت میں اے سی جھنگ کی دعوت پر اہم اجلاس منعقد۔ ۔۔۔
جھنگ (مسرت ریاض جعفری )
اس اجلاس کا مقصد محرم الحرام کے دوران مختلف جلوسوں کے راستوں پر شرکا کے لیے ٹھنڈے پانی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنا تھا۔
اجلاس میں انجمن تاجران اتحاد گروپ کے صدر جناب ذوالقرنین حیدر جگر، چیئرمین حاجی محمد اشتیاق، کھیتیاں والا بازار کے صدر جناب چوہدری جمیل گجر صاحب، شہید روڈ کے صدر جناب شیخ محمد اکرم صاحب، نائب صدر انجمن تاجران اتحاد گروپ ضلع جھنگ جناب محسن خان لودھی سیکریٹری جنرل مہر خلیل احمد واہس چیر مین پیر واجد سمیت جھنگ سٹی کے مختلف بازاروں کے صدور اور تاجر برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر انجمن تاجران اتحاد گروپ کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تاجر برادری محرم الحرام کے مقدس ایام میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ جلوسوں کے راستوں پر پانی کی سبیلوں کا اہتمام کیا جائے گا اور امن، محبت، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے انتظامیہ کے شانہ بشانہ اپنا مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔
اسسٹنٹ کمشنر جھنگ جناب ربنواز چدھڑ نے انجمن تاجران اتحاد گروپ کی سماجی خدمات، جذبۂ خیر سگالی اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری اور ضلعی انتظامیہ ایک پیج پر ہیں اور عوامی فلاح، امن و امان کے قیام اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے۔
انجمن تاجران اتحاد گروپ اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ محرم الحرام کے دوران اتحاد، رواداری اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دے کر ایک پرامن اور مثالی معاشرے کے قیام میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +