جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ) نامور صحافی عرفان حیدر سیال کی کاوش رنگ لے آئی، 36 گھنٹے بعد لاپتہ بچہ بحفاظت بازیاب،ورثاء خوشی سے نہال، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر لدھیانہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی پر خراج تحسین ،رپورٹ عرفان حیدر سیال

جھنگ: ڈسٹرکٹ پریس کلب ایگزیکٹو ممبر عرفان حیدر سیال کی کاوش رنگ لے آئی، 36 گھنٹے بعد لاپتہ بچہ بحفاظت بازیاب اللہ پاک کا لاکھ لاکھ شکر ہے
ویلڈن ایس ایچ او کوتوالی شاہد امیر سیال صاحب –

جھنگ پولیس زندہ بادجھنگ : ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے ایگزیکٹو ممبر عرفان حیدر سیال کی بروقت کاوش اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر سیال کے فوری ایکشن سے کچا ملتان روڈ سے لاپتہ ہونے والا بچہ عتیق 36 گھنٹے بعد بحفاظت مل گیا۔

تفصیلات کے مطابق اطلاع ملتے ہی عرفان حیدر سیال نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد امیر سیال کو فوری آگاہ کیا۔ ایس ایچ او صاحب نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری FIR درج کی اور اپنی ٹیم ASI شہباز ہمراہ نفری کے لواحقین کے گھر بھجوائی۔ایس ایچ او شاہد امیر سیال خود بھی لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تفتیشی افسر انسپکٹر رئیس عباس شاہ بھی رابطے میں رہے جبکہ ASI شہباز اپنی نفری کے ہمراہ رات گئے تک لواحقین کے ساتھ رہ کر تلاش میں مصروف رہے۔انتھک محنت کے بعد بچہ عتیق مل گیا جس پر والدین کی خوشی دیدنی تھی۔ ماں باپ نے ایس ایچ او کوتوالی شاہد امیر سیال، صحافی عرفان حیدر سیال اور ASI شہباز کی بروقت کارروائی پر دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈھیروں دعاؤں سے نوازا۔شہریوں نے کہا کہ شاہد امیر سیال جیسے فرض شناس افسران ہی عوام کا اثاثہ ہیں۔ خدمت خلق کا جذبہ سلامت رہے۔

رپورٹ: عرفان حیدر سیال
ایگزیکٹو ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ، جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +