جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) سی سی ڈی جھنگ کی منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر منشیات فروش کرنے والے گروہ کا اہم ملزم ہلاک،جبکہ ایک خاتون گرفتار

*سی سی ڈی جھنگ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، مبینہ منشیات نیٹ ورک کا اہم ملزم ہلاک*

*سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کے ذریعے مبینہ منشیات فروشی کے الزامات کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری*

ذرائع کے مطابق سی سی ڈی جھنگ نے منشیات فروش عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران ایک مبینہ منشیات فروش گروہ کے اہم ریکارڈ یافتہ ملزم وحید کے خلاف آپریشن کیا، جس میں وہ ہلاک ہو گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص کا نام منشیات فروشی سے متعلق مختلف مقدمات میں سامنے آتا رہا تھا جبکہ بعض ذرائع کا دعویٰ ہے کہ سوشل میڈیا اور ٹک ٹاک کے ذریعے مبینہ طور پر منشیات کی فروخت اور رابطہ کاری کے پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واقعہ کے تمام پہلوؤں کی چھان بین جاری ہے جبکہ سرکاری سطح پر مزید تفصیلات جاری کیے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

عوامی حلقوں نے منشیات کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے بچانے کیلئے ایسے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔

جھنگ / منشیات فروش خاتون گرفتار

جھنگ: سی سی ڈی کی بڑی کارروائی،

جھنگ سی سی ڈی نے جھنگ کی پنکی کو گرفتار کر لیا ایک کلو سے زائد آئس برآمد

جھنگ : خواتین منشیات فروش گینگ کی سرغنہ سونیا گرفتار

جھنگ ملزمہ کے قبضے سے ایک کلو سے زائد آئس منشیات برآمد

جھنگ سونیا مختلف جمز میں خواتین کو منشیات سپلائی کرتی تھی، انکشاف

جھنگ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

جھنگ پولیس کی جانب سے نیٹ ورک کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں تیز

جھنگ مزید تفتیش جاری، اہم انکشافات متوقع ہیں

جھنگ خاتون آن لائن منشیات فروخت کرتی تھی

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +٧