جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) 9ویں محرم الحرام کے موقع پر جھنگ میں سکھ اور کرسچین کمیونٹی کی جانب سے دس من دودھ کی سبیل لگانے سے مقدس ایام میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال سامنے آگئی

جھنگ
9 محرم الحرام کے موقع پر دودھ کی سبیل، سکھ اور کرسچن کمیونٹی کی بھی بھرپور شرکت
محرم الحرام کے مقدس ایام میں بین المذاہب ہم آہنگی اور بھائی چارے کی خوبصورت مثال سامنے آگئی۔ دروازہ سادات بخاری ہاؤس پر عزادارانِ امام حسینؑ کی خدمت کے لیے 10 من دودھ کی سبیل کا اہتمام کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد بھی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

9 محرم الحرام کے موقع پر دروازہ سادات بخاری ہاؤس میں عزادارانِ امام حسینؑ کے لیے 10 من دودھ کی سبیل لگائی جا رہی ہے۔ یہ سبیل ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی سید جواد شاہ اور قلب عباس بلوچ اپنے دوستوں کے تعاون سے قائم کر رہے ہیں۔
منتظمین کے مطابق سبیل کا مقصد شہدائے کربلا کی یاد کو تازہ کرنا اور عزاداروں کی خدمت کرنا ہے۔ اس موقع پر سکھ اور کرسچن کمیونٹی کے افراد کی شرکت نے مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور محبت و اخوت کے جذبے کو مزید فروغ دیا ہے۔
شہری حلقوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام ہمیں انسانیت، قربانی اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، جبکہ مختلف مذاہب کے افراد کی شرکت معاشرتی اتحاد اور یکجہتی کی بہترین مثال ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +