جھنگ میں معمولی تلخ کلامی جان لیوا ثابت ہوئی، مبینہ طور پر حجام نے قینچی کے پے درپے وار کرکے 25 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا

25 جون 2026
تشدد کا واقعہ

*جھنگ معمولی تلخ کلامی کے بعد تشدد کا افسوسناک واقعہ، ایک شخص جاں بحق*

ریسکیو کنٹرول روم جھنگ کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کال میں اطلاع دی گئی کہ اقبال گارڈن، محلہ حسنانہ جھنگ صدر میں ایک شخص کو لڑائی کے دوران زخمی کر دیا گیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نے فوری طور پر موٹربائیک ایمبولینس اور ایمبولینس کو موقع پر روانہ کر دیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے جائے حادثہ پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا، تاہم زخمی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو چکا تھا۔
متوفی مدثر عباس ولد رفیق، عمر 25 سال، کو ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ تلخ کلامی کے بعد پیش آیا جس میں مبینہ طور پر قینچی کے وار سے شدید چوٹیں آئیں۔

ریسکیو 1122 جھنگ کی عوام سے اپیل ہے کہ معمولی اختلافات کو برداشت اور تحمل سے حل کریں، کیونکہ غصہ اور تشدد ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔
غصہ چند لمحوں کا ہوتا ہے، لیکن اس کے نتائج پوری زندگی کا دکھ بن سکتے ہیں، اس لیے اختلافات کو بات چیت اور برداشت سے حل کریں۔

تھانہ کوتوالی کے علاقے حسنانہ محلہ میں کزن نائی نے کزن کو کینچیاں مار کر قتل کر دیا
پہلے مذاق مذاق میں لڑ رہے تھے پھر ایک دم سیرس ہوگے

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +