وریام والا کے اطراف موضع لڈا ماہنی میں قدیم مدرسہ حنفیہ رضویہ المعروف استاد منظور لدھیانہ والا میں شہادت امام عالی مقام کے سلسلے میں سالانہ اجتماع ہوا۔
جس کی صدارت صاحبزادہ حافظ عابد لدھیانہ نے کی۔
جس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض شہباز حسین عطاری نے سرانجام دیے۔اس میں مقامی علماء کرام مولانا عمر دراز لدھیانہ،حافظ ظفر سلطانی،حافظ دانش باروی امام مسجد ہذا شامل ہوئے۔ـ
بارونق سٹیج اور عوام اہل سنت میں جھنگ کی علمی شخصیت،کشور تدریس کے تاجدار،خوشبوئے کنزالعلماء،
مفتئ اعظم جھنگ٫ مفتی محمد نواز سعدی سواگی الحسنی نے قران و سنت کے مواد کی روشنی میں سیرت امام حسین اور مستند واقعہ کربلا اجاگر کیا–
آخر پہ عاشقان صحابہ و اہل بیت کے لیے لنگر تقسیم کیا گیا اور نماز عصر باجماعت ادا کی گئی-
معززین علاقہ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر حاجی محمد شریف صاحب، خالد عباس لدھیانہ(شعبہ تعلیم)،مہر سجاد،تحصیلدار محمد نواز جوئیہ و دیگر کی امد ہوئی اور سراہا۔
اس موقع پر علماء کرام نے خطاب کے دوران کہا کہ حضرت امام حسینؓ، رسول اللہ ﷺ کے نواسے، حضرت علیؓ اور حضرت فاطمہؓ کے فرزند تھے۔ آپؓ نے حق، انصاف اور دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے عظیم قربانی دی۔
10 محرم 61 ہجری کو کربلا کے میدان میں آپؓ نے اپنے اہلِ خانہ اور جانثار ساتھیوں کے ساتھ ظلم کے سامنے سر جھکانے کے بجائے حق کا ساتھ دیا اور جامِ شہادت نوش فرمایا۔
شہادتِ امام حسینؓ ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ مسلمان کو ہر حال میں سچائی، عدل، صبر، استقامت اور اللہ تعالیٰ کی رضا کو مقدم رکھنا چاہیے۔ کربلا کا واقعہ صرف ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ ہر دور کے انسان کے لیے حق پر ثابت قدم رہنے کا پیغام ہے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں حضرت امام حسینؓ کی سیرت سے سبق حاصل کرنے، حق پر قائم رہنے اور ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +